سپین:تارکین وطن بحران کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے سیوٹا میں حالیہ تارکین وطن بحران سے نمٹنے میں حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا اور قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
مظاہرین نے سپین کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے سرحدوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ سیوٹا میں 30 اور 31 جولائی کو مراکش سے 70 ہزار سے زائد تارکین وطن پہنچے تھے ، جن میں سے بیشتر واپس چلے گئے ۔حکام کے مطابق مظاہرے میں 20 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ منتظمین نے تعداد ایک لاکھ 80 ہزار بتائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments