ٹوکیو یونیورسٹی:150 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر مقرر

ٹوکیو یونیورسٹی:150 سالہ تاریخ  میں پہلی خاتون صدر مقرر

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی معروف ٹوکیو یونیورسٹی نے سائنسدان یوکو فوجی گاکی کو صدر مقرر کردیا، جو تقریباً 150 سالہ تاریخ میں ادارے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

یونیورسٹی کی سائنس و ٹیکنالوجی کی پروفیسر فوجی گاکی نے کہا کہ ان کی تقرری معاشرے کو مضبوط پیغام دے گی اور تعلیمی شعبے میں صنفی مساوات کے فروغ میں مددگار ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید خواتین یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے اور علمی شعبے میں کیریئر بنانے کی جانب راغب ہوں گی۔ 1877 میں قائم ٹوکیو یونیورسٹی حالیہ برسوں میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کے سکینڈلز کا سامنا کرتی رہی ہے ۔ فوجی گاکی چھ سال کیلئے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...