ایرانی اداکارہ ایلناز شاکر دوست کو ایک سال قید کی سزا
پیرس(اے ایف پی) ایرانی اداکارہ ایلناز شاکردوست کو جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی پر ایران میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے ۔دو دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے والی شاکردوست نے فروری میں کہا تھا کہ وہ حکام کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد آئندہ ایران میں کام نہیں کریں گی۔عدالت نے قید کی سزا کے علاوہ اداکارہ پر دو سال کیلئے سیاسی، فنکارانہ اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments