برمودا سے بوسٹن جانے والا میڈیکل طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار

برمودا سے بوسٹن جانے والا میڈیکل طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی کوسٹ گارڈ نے برمودا سے بوسٹن جانے والے میڈیکل انخلا کے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا، طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق گلف اسٹریم جی 100 طیارہ ریاست میساچوسٹس کے قریب نینٹکٹ کے ساحل سے لاپتا ہوا، جس کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور طیارے روانہ کیے گئے ہیں۔ طیارے میں دو پائلٹس، دو طبی عملے کے ارکان، ایک مریض اور اس کا ایک رشتہ دار سوار تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...