زہریلے انجکشن سے سزائے موت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد امریکی خاتون وینٹی لیٹر پر منتقل

زہریلے انجکشن سے سزائے موت  کی کوشش ناکام ہونے کے بعد  امریکی خاتون وینٹی لیٹر پر منتقل

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست ٹینیسی میں قتل کی مجرمہ قرار دی گئی کرسٹا پائیک کو زہریلے انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی کوشش ناکام ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہے۔

 وکلا کے مطابق 50 سالہ پائیک کو 1995 میں کولین سلیمر کے قتل کے جرم میں بدھ کو پینٹوباربیٹل کی دو مہلک خوراکیں دی گئیں، تاہم وہ توقع سے زیادہ دیر تک ہوش میں رہی۔ وکیل کے مطابق پائیک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ طبی عملہ اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مقتولہ کی والدہ مے مارٹینیز نے واقعے پر ریاست سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...