لاطینی امریکا میں چین کا اثرورسوخ امریکا سے زیادہ مثبت قرار
بوگوٹا(اے ایف پی)لاطینی امریکا کے 17 ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو امریکا کے مقابلے میں زیادہ مثبت سمجھا جانے لگا ہے۔
2026 کی لاطینی بارومیٹر رپورٹ کے مطابق 65 فیصد جواب دہندگان نے چین کے اثر کو مثبت قرار دیا، جبکہ امریکا کیلئے یہ شرح 57 فیصد رہی۔ 2020 میں امریکا کے اثر و رسوخ کو مثبت سمجھنے والوں کی شرح 60 فیصد جبکہ چین کیلئے 48 فیصد تھی۔ سروے کے مطابق کوسٹاریکا اور ڈومینیکن ریپبلک خطے کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں امریکی اثر و رسوخ کو چینی اثر کے مقابلے میں زیادہ مثبت قرار دیا گیا۔ لاطینی بارومیٹر کی ڈائریکٹر مارٹا لاگوس کے مطابق چین نے سستی درآمدی اشیا تک رسائی فراہم کرکے خطے میں اپنی مقبولیت بڑھائی۔ رپورٹ میں امریکا کی خطے میں طویل عرصے تک محدود موجودگی کو بھی تبدیلی کی ایک وجہ قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments