روسی ڈرون حملے ،یوکرین میں پلوں پر حفاظتی جال نصب

 روسی ڈرون حملے ،یوکرین میں  پلوں پر حفاظتی جال نصب

ماسکو،کیف (اے ایف پی) یوکرین نے دارالحکومت کیف میں پہلی بار پلوں پر حفاظتی جال نصب کرنا شروع کردئیے ہیں۔۔۔

 منگل کو کیف کے بڑے نارتھ برج کے اطراف میں بڑے جال نصب دیکھے گئے ، یہ اقدامات ماسکو کی جانب سے دریائی گزرگاہوں پر ڈرون حملوں کے چند روز بعد کئے گئے ۔ یہ جال دھماکا خیز ڈرونز سے اہم ٹرانسپورٹ راستوں اور پلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے ۔ روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں منی بس میں سوار 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔روسی حکام کے مطابق ماسکو اور گردونواح میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...