اہم سیاسی کامیابی
انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ کے تیسرے بڑے شہر ازمیر کے میئر جمیل توغائے نے اپوزیشن جماعت چھوڑ کر حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) میں شمولیت اختیار کرلی، جسے صدر رجب طیب اردوان کیلئے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔
اردوان نے انقرہ میں پارلیمانی اجلاس کے دوران توغائے کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ازمیر بحیرہ ایجیئن کے ساحل پر واقع سیکولر شہر ہے جہاں طویل عرصے سے اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹس کا اثر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق 17 اپوزیشن میئر اے کے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments