تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی
بینکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی۔
تھائی شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبے سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اڑایا۔ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لئے موجود تھے ۔ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2010 میں پرواز کی تربیت شروع کی اور اب تک تقریبا 1190 گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل کرچکی ہیں۔ وہ شاہی دوروں میں بھی معاون پائلٹ کی ذمہ داریاں ادا کرتی رہی ہیں۔ ملکہ سوتھیدا نے 2019 میں بادشاہ سے شادی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments