کومل عزیز کا وزن بڑھ گیا ،مداح حیران ،اداکارہ کمنٹس پربرہم
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ کومل عزیز خان کا وزن اچانک بڑھ گیا جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہارکرتے ہوئے کمنٹس کا سلسلہ شروع کر دیا جس پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیاہے ۔
واضح رہے کہ اداکارہ کومل عزیز خان ان دنوں شوبز سے دور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لئے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوعِ بحث بنا لیا جس پر کومل عزیز نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو دوسری خواتین کیساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments