ماہرہ خان کا بھارت میں احتجاج کی حمایت کا بیان جھوٹا ثابت
لاہور (شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے نئی دہلی میں حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ۔۔۔۔
میں اس میں شرکت نہیں کرسکتی کیونکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ ماہرہ خان نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے ۔ فیکٹ چیک پلیٹ فارمز کا بھی کہناہے کہ پاکستانی اداکارہ نے سے منسوب گردش کرنے والا دعویٰ غلط ہے ، بھارت میں احتجاج کی حمایت سے متعلق انہوں نے کچھ نہیں کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments