امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، 9افراد ہلاک حملہ آور بھی مارا گیا
ایری(اے پی)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری میں جمعہ کو فائرنگ کے واقعے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ۔ ریاست کے گورنر جوش شاپیرو نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی ہلاک ہو چکا ہے ۔ایری کے پولیس چیف رک لوراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے 28 سال سے زیادہ کے کیریئر میں اس طرح کا واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔ مجھے یقین نہیں کہ ایری شہر نے اس سے پہلے کبھی اتنے بڑے جانی نقصان اور ایسی تباہی کا سامنا کیا ہو، جیسا کہ ہم نے ابھی دیکھا ہے ۔پولیس چیف نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments