برطانیہ:پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ٹائیگر کے حملے میں ہلاک
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں پنجرے میں داخل ہونے والے ایک شخص کو ٹائیگر نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی دوپہر ڈونکاسٹر شہر کے قریب پیش آیا۔جنوبی یارکشائر پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، تاہم شدید زخمی شخص کو بچایا نہ جا سکا اور اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔واقعے کے بعد پارک خالی کرا لیا گیا، جبکہ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پارک اتوار کو بھی بند رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments