نیویارک :آئی سی ای اہلکار کی فائرنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
نیویارک(اے ایف پی)نیویارک میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈومینیکن شہری زخمی ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مین ہیٹن میں سینکڑوں مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
28 سالہ آسکر برگال جمعرات کو برونکس میں کارروائی کے دوران گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، جبکہ گاڑی میں موجود پانچ سالہ بچہ محفوظ رہا۔میئر زہران ممدانی نے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے آئی سی ای کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔، جس پر امریکی وزیر داخلہ مارک وین مولن نے ردعمل دیتے ہوئے میئر کے بیان کو خطرناک قرار دیا۔ممدانی نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کر کے شہر سے امیگریشن اہلکاروں کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا اعلان کیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments