چین اور یورپی یونین میں تجارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

چین اور یورپی یونین میں تجارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

بیجنگ(اے ایف پی)چین اور یورپی یونین نے تجارتی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور کشیدگی بڑھنے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق بیجنگ میں چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی یونین کے تجارتی سربراہ ماروش شیفچووچ کے درمیان دو روزہ مذاکرات کامیاب رہے ۔ یورپی یونین کے مطابق چین نے ہائبرڈ گاڑیوں کی برآمدات محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ فریقین نے نایاب معدنیات سمیت اہم اشیا کی فراہمی جاری رکھنے اور مشترکہ اقتصادی و تجارتی مسائل پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...