آبنائے ہرمز : ایرانی پاسداران کا آئل ٹینکر پر حملہ، آتشزدگی
آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز پر امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں:ایران
تہران(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک آئل سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ پاسداران بحریہ کے مطابق جہاز نے انتباہات نظرانداز کرتے ہوئے گزرنے کی کوشش کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تجویز پر امریکا کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جواب دیا جائے گا۔ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا ردعمل ہے ۔ایران کے سکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو خلیجی خطے میں امریکا سے منسلک ڈیٹا سنٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments