سرکاری فنڈز سے تشہیر روکنے کا حکم
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی تشہیر کرنے والے سرکاری اشتہارات کی تیاری اور نشریات 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے فنڈز سے 2 کروڑ ڈالر کے اشتہارات چلائے۔ جج جینیفر روشون نے حکم دیا کہ ان اشتہارات کے لیے کسی معاہدے کی تجدید یا توسیع نہ کی جائے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کرنا غیر قانونی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اشتہارات عوامی آگاہی مہم کا حصہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments