بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انڈیگو ایئر کی پرواز میں پاور بینک میں آگ لگنے کے باعث ایئر بس اے 321 طیارے کو حیدرآباد اتار لیا گیا۔
دوران پرواز 35ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی۔کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ،طیارے کو راجیو گاندھی ایئرپورٹ اتار کرکے گراؤنڈ کرکے مسافروں کو متبادل طیارے سے چنئی پہنچایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments