فرانس:طلبا احتجاج جاری14سالہ لڑکے کی فائرنگ ہیڈماسٹر سمیت 3افراد زخمی
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں طلبا کے احتجاج کے باعث پیر کو 130 ہائی سکول بند رہے۔
طلبا نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں سکولوں کے داخلی راستے بند کرکے اساتذہ کی کمی، تعلیمی اوقات، کلاسوں میں رش اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف احتجاج کیا۔دوسری جانب فرانس کے جنوبی شہر اوبانی میں 14سالہ لڑکے نے شکار کی رائفل سے سکول میں فائرنگ کرکے ہیڈماسٹر اور ایک استاد کو زخمی کردیا۔ ایک اور شخص بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ ملزم گٹار کے کیس میں رائفل چھپا کر سکول میں داخل ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments