تائیوان سے سفارتی تعلقات ، چین کی پیراگوئے اور بیلیز کے وزرا پر پابندیاں

 تائیوان سے سفارتی  تعلقات ، چین کی پیراگوئے  اور بیلیز کے وزرا پر پابندیاں

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے پر پیراگوئے اور بیلیز کے وزرا پر پابندیاں عائد کردیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق پیراگوئے کے وزیر مواصلات گستاو ویلاتے اور بیلیز کے وزیر خارجہ فرانسس فونسیکا کے چین میں اثاثے منجمد کرنے، ویزے جاری نہ کرنے اور چینی اداروں کو ان کے ساتھ کاروبار سے روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ بیجنگ تائیوان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات کی مخالفت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...