بیلجیم میں ویسٹ نائل وائرس سے 2افراد ہلاک

بیلجیم میں ویسٹ نائل  وائرس سے 2افراد ہلاک

برسلز (اے ایف پی)بیلجیم کے علاقے فلینڈرز میں مچھروں سے پھیلنے والے ویسٹ نائل وائرس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام کے مطابق وائرس کے مجموعی طور پر 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ وائرس فلو جیسی علامات پیدا کرسکتا ہے ، جبکہ سنگین صورتوں میں دماغی سوزش، بخار، کپکپی اور کوما کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ یورپی مرکز برائے انسداد امراض کے مطابق رواں سال یورپ کے 18 ممالک میں وائرس کے 1ہزار850 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...