شمالی کوریا اور چین کے درمیان نیا پل کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع
ڈنڈونگ(اے ایف پی)شمالی کوریا اور چین کے درمیان دریائے یالو پر تعمیر کیا گیا نیا چار رویہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافے کی توقع ہے ۔
3 ہزار 26 میٹر طویل پل کھلنے کے بعد شمالی کوریا کے ٹرک چین میں داخل ہوئے ۔ چینی سرحدی شہر ڈنڈونگ کے شہریوں نے پل کے افتتاح کا خیرمقدم کیا۔ یہ منصوبہ 2014 میں مکمل ہوا تھا، تاہم رابطہ سڑکوں اور کسٹم سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث اس کا افتتاح تاخیر کا شکار رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments