سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں
لاہور (این این آئی) اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دئیے ۔۔۔
اداکارہ کو ڈرامہ شیدائی میں کامیابی کے بعد خاصی پذیرائی ملی ۔سحر ہاشمی نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے ۔ان کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments