جرمنی :اسرائیل نواز شخصیات پر حملوں کا الزام ، 2افراد کو قید

جرمنی :اسرائیل نواز شخصیات  پر حملوں کا الزام ، 2افراد کو قید

ہیمبرگ(اے ایف پی)جرمنی کی عدالت نے اسرائیل نواز شخصیات پر حملوں کی منصوبہ بندی اور یہودیوں کی جاسوسی کے جرم میں دو افراد کو قید کی سزا سنا دی۔

 ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے علی حسن ایس کو ساڑھے آٹھ سال جبکہ افغان ساتھی تواب کو ساڑھے چار سال قید کی سزا دی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ایرانی خفیہ اداروں کی ہدایات پر کام کر رہے تھے ۔ ان کے ممکنہ اہداف میں جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سربراہ فولکر بیک اور جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کے سربراہ جوزف شوسٹر شامل تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...