شام :فرقہ وارانہ قتل عام کیس، بشارالاسد کے 2حامیوں کو سزائے موت
دمشق(اے ایف پی)شام کی عدالت نے علوی اقلیت کے سینکڑوں افراد کے قتل عام کے مقدمے میں سابق صدر بشارالاسد کے دو حامیوں کو سزائے موت سنا دی، جبکہ وزارت دفاع کے ایک اہلکار کو قتل کے جرم میں 20 سال قید کی سزا دی گئی۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے تشدد میں کم از کم 1ہزار426 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم نے ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار 700سے زائد بتائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments