بھارتی دفاعی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رشوت کے عوض حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے سرکاری دفاعی کمپنی میونیشن انڈیا لمیٹڈ (ایم آئی ایل)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انل کمار کو دفاعی پیداوار اور فوجی خریداری سے متعلق حساس معلومات نجی کمپنی کو فراہم کرنے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
سی بی آئی کے مطابق نجی کمپنی کے سربراہ آشیش کنسل اور ایک اہلکار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ انل کمار کی رہائش گاہ سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نقد اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ایم آئی ایل نے نجی کمپنی ایس ایم پی پی لمیٹڈ کو 5 ارب روپے کے گولہ بارود کی فراہمی کا ٹھیکہ دیا تھا۔ حکام کے مطابق حساس معلومات کا افشا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments