منی پور:فوڈ پوائزننگ، بی ایس ایف کے 78 اہلکار ہسپتال منتقل

منی پور:فوڈ پوائزننگ، بی ایس ایف کے 78 اہلکار ہسپتال منتقل

کیمپ میں ناشتہ کرتے ہی پوری کمپنی کو اُلٹیاں آنا شروع ،حالت تسلی بخش

امپھال (اے پی پی)بھارتی ریاست منی پور میں بارڈر سکیورٹی فورس کی 58ویں بٹالین کے 78اہلکاروں کو فوڈ پوائزننگ کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور کے علاقے لامشانگ میں تعینات نئے اہلکاروں کو بی ایس ایف کے کیمپ میں ناشتہ دیا گیا تو اس کے بعدتمام اہلکاروں کو مسلسل الٹیاں آنی شروع ہو گئیں اور حالت غیر ہونے پر بٹالین کی ایک پوری کمپنی کو امپھال کے ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر دیا گیا۔ طبی حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔ایک متاثرہ اہلکار نے میڈیا کوبتایا کہ وہ ریاست چھتیس گڑھ سے لامشانگ میں 58ویں بی ایس ایف بٹالین کے کیمپ پہنچے تھے ،گزشتہ روز صبح ناشتہ کرنے کے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں،متاثرہ اہلکاروں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ فوجی حکام واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...