ایتھوپیا:مسلح افراد کی فائرنگ،ریڈ کراس ایمبولینس ڈرائیور ہلاک

ایتھوپیا:مسلح افراد کی فائرنگ،ریڈ  کراس ایمبولینس ڈرائیور ہلاک

جنیوا (اے ایف پی)ایتھوپیا کے مغربی علاقے بینی شنقول گموز میں مسلح افراد نے مریض کو منتقل کرنے والی ریڈ کراس ایمبولینس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت مولوگیٹا اندوالیم کے نام سے ہوئی ہے ، جو  بدھ کو دورانِ ڈیوٹی حملے کا نشانہ بنا۔ واقعہ ایک دور افتادہ اور خطرناک علاقے میں پیش آیا، جو ووریدا شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے ۔علاقے میں متعدد مسلح گروہ سرگرم ہیں، جن میں سے بعض حکومت مخالف مسلح اتحاد کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...