سوڈان:مویشی منڈی پر ڈرون حملہ، 30افراد ہلاک، 47زخمی

سوڈان:مویشی منڈی پر ڈرون  حملہ، 30افراد ہلاک، 47زخمی

خرطوم (اے ایف پی)سوڈان کے مغربی علاقے دارفور کے شہر نیالا میں مویشی منڈی پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے ۔

اے ایف پی کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں  زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریپڈ سپورٹ فورسزنے حملے کا الزام فوج پر عائد کیا ہے ، جبکہ فوجی ذرائع نے علاقے میں حملوں میں اضافے کی تصدیق کی، تاہم ذمہ داری قبول نہیں کی۔سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے جاری جنگ میں دونوں فریق اپنی اگلی صفوں سے دور اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حملہ جمعے کی صبح اس وقت ہوا جب منڈی میں تاجروں اور خریداروں کا رش تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...