روس سے جنگ:یوکرین نے یورپی یونین سے مزید 70 ارب یورو مانگ لئے
برسلز (اے ایف پی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے آئندہ سال یوکرین کو مزید 70 ارب یورو فراہم کیے جائیں۔
برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اگلے سال جنگ پر 155 ارب یورو خرچ ہوں گے ، جبکہ دفاع، اسلحے اور ملکی استحکام کیلئے یورپی یونین کی جانب سے کم از کم 70 ارب یورو اضافی درکار ہیں۔یورپی یونین پہلے ہی یوکرین کیلئے 90 ارب یورو کے قرض کی اقساط جاری کر رہی ہے ، تاہم روسی حملوں سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یوکرین کو بجٹ میں بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے ۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بھی کہا ہے کہ یوکرین کی مدد جاری رکھنے کیلئے یورپی یونین کو مزید فنڈز فراہم کرنا ہوں گے ۔ یورپی کمیشن اس سلسلے میں یوکرین کی مالی ضروریات کا حتمی تخمینہ تیار کر رہا ہے ، جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ دسمبر میں اس معاملے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments