البانیہ:بھاری فیسوں کیخلاف طلبا کا پانچویں روز بھی احتجاج وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

البانیہ:بھاری فیسوں کیخلاف طلبا  کا پانچویں روز بھی احتجاج وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

تیرانا(اے ایف پی)البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں طلبا یونیورسٹیوں کی خراب صورتحال اور بھاری فیسوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

 وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کے مطالبے پر ہفتے کو مسلسل پانچویں روز مظاہرے ہوئے ، جن کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا، کوڑے دانوں کو آگ لگائی ۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔وزیراعظم راما نے طلبہ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اور شہریوں کی آواز سنی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...