ریاض:70لاکھ شہریوں کیلئے متبادل سفری راستوں کی تلاش

ریاض:70لاکھ شہریوں کیلئے متبادل سفری راستوں کی تلاش

مقامی فضائی کمپنیوں نے متبادل ہوائی اڈوں سے پروازوں کی تشہیر شروع کردی

ریاض(نیوز ایجنسیاں)سعودی دارالحکومت کے تقریباً 70 لاکھ شہریوں کے لیے متبادل سفری راستے تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی فضائی کمپنیوں نے متبادل ہوائی اڈوں سے پروازوں کی تشہیر شروع کردی ہے ، جن میں ریاض سے تقریباً تین گھنٹے کی مسافت پر واقع القصیم کا ہوائی اڈا بھی شامل ہے ۔بعض افراد سعودی عرب سے باہر جانے یا مملکت میں داخل ہونے کے لیے بسوں کے ذریعے بحرین اور قطر کے ہوائی اڈوں تک جا رہے ہیں۔دبئی میں مقیم ایک مشیر نے بتایا کہ کسی ملازم کو سعودی عرب جانے پر مجبور نہیں کیا جا رہا، تاہم اگر کسی گاہک کے ساتھ کاروباری تعلق متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو اسے بحرین کے راستے کار کے ذریعے سفر کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ریاض کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ریاض کے ہوائی اڈے پر حملے کے دوران ان کی پرواز کا رخ دورانِ سفر تبدیل کردیا گیا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے کہا کہ طیارے کو جدہ میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہاں سے وہ بحفاظت القصیم کی پرواز پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ان اقدامات اور سعودی عرب چھوڑنے کے بارے میں غیر ملکی باشندوں کی گفتگو نے بعض سعودی شہریوں میں ناراضی پیدا کردی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ خوش حال غیر ملکی مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ۔دوسری جانب سعودی وزرا شہریوں اور سرمایہ کاروں کو تحفظ کی یقین دہانی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...