آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ پر گاڑی سے حملہ، حالت تشویشناک
میلبورن(اے ایف پی)آسٹریلیا کی آزاد رکن پارلیمنٹ ہیلن ہینز گاڑی سے دانستہ ٹکر مارے جانے کے بعد شدید زخمی ہوگئیں، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ واقعہ ریاست وکٹوریہ کے قصبے وانگراٹا میں ان کے دفتر کے باہر پیش آیا۔ پولیس نے 43 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس کی گاڑی سے چاقو بھی برآمد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments