حجاب تنازع، آذربائیجان نے 31ترک شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

حجاب تنازع، آذربائیجان نے 31ترک  شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

باکو (اے ایف پی) آذربائیجان نے سکولوں میں حجاب پر پابندیوں کے تنازع پر ترکیہ کے اپوزیشن رکن پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت 31 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

 آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد پر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی خودمختاری، قومی سلامتی اور قیادت کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔ فہرست میں ترکیہ کی نیو ویلفیئر پارٹی کے سربراہ فاتح اربکان اور اپوزیشن جماعت کے رکن پارلیمنٹ عمر فاروق گرگرلی اوغلو بھی شامل ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...