برازیل :صدارتی امیدواروں کا ایک دوسرے کی نااہلی کیلئے عدالتی کارروائی کا اعلان
برازیلیا (اے ایف پی)برازیل میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا اور ان کے حریف فلیویو بولسونارو نے ایک دوسرے کے خلاف انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے نااہلی کی درخواستیں دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
لولا کی انتخابی مہم نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا پر الگورتھم کے ذریعے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ دوسری جانب بولسونارو کی ٹیم نے واٹس ایپ پر سرکاری پیغامات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کو اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments