مہنگے ترین امریکی وسط مدتی انتخابات ،سیاسی اشتہارات کا خرچہ 10ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
واشنگٹن (آئی این پی)رواں سال امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر ہونے والے اخراجات تاریخ میں سب سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سب سے مہنگے ترین انتخابات ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ انتخابات کیلئے سیاسی اشتہارات پر ہونے والے اخراجات گزشتہ ہفتے تک 10 ارب ڈالرز سے تجاوز کر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ میڈیا ٹریکنگ گروپ ایڈ امپیکٹ کے مطابق الیکشن کے دن تک اس رقم کے 11.6 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل 2022 میں اخراجات کا ریکارڈ 8.9 ارب ڈالرز تک رہا تھا جبکہ 2024 میں تقریبا 11.2 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments