امریکی پابندیوں میں نرمی ،روسی ڈیزل سے بھرا ٹینکر نیویارک روانہ

امریکی پابندیوں میں نرمی ،روسی  ڈیزل سے بھرا ٹینکر نیویارک روانہ

پیرس (اے ایف پی )امریکا کی جانب سے روس پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کے بعد روسی ڈیزل سے بھرا ایک آئل ٹینکر نیویارک کی جانب روانہ ہو گیا ۔

 بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں اور کریملن نے جمعہ کے روز اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ جہاز روس کی بحیرۂ بالٹک کی بندرگاہ پرائمورسک سے رات کے وقت روانہ ہوا، جہاں اس نے آئل ٹرمینل سے تقریباً تین لاکھ بیرل ڈیزل لوڈ کیا تھا، جہاز کی نیویارک آمد تقریباً 7 نومبر کو متوقع ہے ۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی کہ پہلا ٹینکر اپنے مقررہ خریداروں اور وصول کنندگان کی جانب روانہ ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...