فلپائن:تربیتی پرواز کے دوران 2 فوجی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک

فلپائن:تربیتی پرواز کے  دوران 2 فوجی طیارے فضا  میں ٹکرا کر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک

منیلا(اے ایف پی)فلپائن میں تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کے دو فوجی طیارے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ، حادثے میں چار پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔

 فلپائنی فضائیہ کے مطابق حادثہ  جمعہ  کی سہ پہر دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع فرنینڈو ایئربیس پر پیش آیا۔ دونوں ایس ایف 260 طیارے ایئربیس کی حدود میں گر کر تباہ ہوئے ۔فضائیہ کے ترجمان کرنل ایلون نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ایس ایف 260 طیاروں کے پورے بیڑے کی پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...