اردن:چرچ پر حملے میں ہلاکتیں 9 ہو گئیں، 26 زخمی زیر علاج
عمان(اے ایف پی)اردن کے جنوبی علاقے کرک کے گاؤں حمود میں چرچ پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔
اردن کے وزیر صحت ابراہیم البدور نے ہفتے کو بتایا کہ26 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ حکام کے مطابق جمعہ کو جنازے کے جلوس کے دوران مسلح افراد نے یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے احاطے میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔ حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments