تیل کی بڑھتی قیمتیں، سری لنکا کا قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی تیز کرنے کا فیصلہ

تیل کی بڑھتی قیمتیں، سری لنکا  کا قابل تجدید توانائی کی جانب  منتقلی تیز کرنے کا فیصلہ

کولمبو (اے ایف پی)سری لنکا نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث قابل تجدید توانائی کے استعمال میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 وزیر توانائی نے بتایا کہ عالمی حالات نے ملک کو متبادل توانائی کی جانب منتقلی کی ضرورت کا احساس دلایا ہے ۔ ایندھن، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔ حکومت کے مطابق بعض اوقات ایک ماہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر کا 30 فیصد تک  فوسل فیول کی درآمد پر خرچ کرنا پڑا۔ سری لنکا کا ہدف 2030 تک 70 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...