لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب

لولا دا سلوا چوتھی بار  برازیل کے صدر منتخب

برازیلیا(اے ایف پی)برازیل کے بائیں بازو کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے۔

سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 51اعشاریہ8 فیصد ووٹ حاصل کیے ، جبکہ حریف بولسونارو کو48اعشاریہ2فیصد ووٹ ملے ۔یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے لولا کو مبارکباد دی۔ میکسیکو، کیوبا، وینزویلا، چین،روس اور بھارت نے بھی لولا کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔برازیل کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے امیدوار فلاویو بولسونارو نے صدر کی کامیابی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔بولسونارو نے کہا کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا ممکن نہیں۔

انتخابی عمل کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کریں گے ۔ صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے دوبارہ انتخاب کے بعد سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی تقریباً 17 فیصد گر گئی، جس کے باعث کاروبار 30 منٹ کیلئے معطل کرنا پڑا۔ شدید مندی کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں برازیلی کرنسی کی قدر بھی متاثر ہوئی اور ڈالر 12 فیصد مہنگا ہوگیا۔ برازیل کے صدر دوبارہ منتخب ہونے کے بعد دنیا کے معمر ترین حکمرانوں میں شامل ہوگئے۔ وہ اپنی 81 ویں سالگرہ سے صرف دو روز قبل انتخابی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹرمپ نے جون میں 80 سال مکمل کیے ، ان سے چند ماہ چھوٹے ہیں۔کیمرون کے صدر پال بیا 93 سال کی عمر کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...