شاداب خان نے سنچری اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی

شاداب خان نے سنچری اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی

سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ، آل رائونڈر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کامیابی کا باعث بننے والی سنچری اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی۔شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہاکہ یہ جیت اپنی زندگی کی دو بہترین خواتین والدہ اور اہلیہ کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے حارث رؤف کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ایک ٹیم کی حیثیت سے جیتتے ہیں اور حارث رؤف نے شراکت داری میں اس بات کو ثابت کیا۔شاداب نے انگلینڈ کیخلاف اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنائی اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ حارث کے اصرار پر ری ویو لیا، اس وقت کافی مایوسی کا شکار تھا۔سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...