سہ ملکی سیریز: صائم ایوب نے ’’چھٹی ‘‘ لے لی ، صاحبزادہ فرحان ٹیم میں شامل
اوپنربلے باز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کیلئے ریلیز کرنے کا کہا ، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر درخواست منظور کرلی صاحبزادہ فرحان نیپال پریمئیر لیگ کے لئے کھٹمنڈو میں موجود ،پہلی دستیاب فلائٹ سے واپس وطن پہنچ کر نیشنل ڈیوٹی کیلئے قومی ٹیم کو جوائن کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی درخواست پر انہیں سکواڈ سے ریلیز کردیا جس کے بعد صاحبزادہ فرحان کو طلب کرلیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کیلئے ریلیز کرنے کا کہا تھا جس پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر صائم ایوب کی درخواست کو منظور کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے صائم ایوب کے فیصلے کو سراہا گیا ہے ۔پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور اب صاحبزادہ فرحان جلد سکواڈ کو جوائن کر لیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نیپال پریمئیر لیگ کے لئے کھٹمنڈو میں ہیں اور انہیں نیشنل ڈیوٹی کے لئے طلب کیا گیا ہے ، صاحبزادہ فرحان پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments