پاکستان انڈر 18بیس بال ٹیم امریکا میں عالمی ٹائٹل کی فاتح
ٹورنامنٹ ورلڈ کمز ٹو دی پام بیچز کے فائنل میں پیراگوئے کو 11-0سے ہرادیا
تالاہاسی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پیراگوئے کو 11-0 سے شکست دے کر انڈر18 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ ورلڈ کمز ٹو دی پام بیچز21 سے 25 اکتوبر تک ویسٹ پام بیچ میں واقع کیکٹی پارک میں کھیلا گیا، جو ہیوسٹن آسٹروز اور واشنگٹن نیشنلز کی سپرنگ ٹریننگ کا ہوم گراؤنڈ ہے ۔یہ ایونٹ 2017 میں شروع ہوا تھا اور اس میں چھ براعظموں کے 30 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کرچکے ہیں۔ مقابلوں میں انڈر 12، انڈر 15، انڈر 18 اور 18 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی اوپن کیٹیگری شامل ہے ۔پاکستان کی انڈر 18 ٹیم کو پاکستان بیس بال ایسوسی ایشن نارتھ امریکا نے منظم کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments