ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے پاکستان انگلینڈ کا میچ سٹیڈیم میں دیکھا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پاکستان اورانگلینڈ کا میچ دیکھا۔
مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں، وہ کرکٹ کے بڑے فین ہیں۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کا دلچسپ مقابلہ دیکھا۔اس موقع پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک سپیشل جیت کے موقع پر میرے والد بھی کراؤڈ میں موجود تھے ۔مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ساتھ والد کے ہمراہ تصویر بھی پوسٹ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments