بھارت :سمندری طوفان کا خطرہ، ایک لاکھ افراد کو انخلا کا حکم

بھارت :سمندری طوفان کا خطرہ، ایک لاکھ افراد کو انخلا کا حکم

نیپال ، سری لنکا میں موسمی انتباہ جاری،تعلیمی ادارے بند ، فوج ہائی الرٹ

کاکیناڈا ،کٹھمنڈو،کولمبو(اے ایف پی) بھارت میں سمندری طوفان ارنب کے خطرے کے پیش نظر آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو گھر خالی کرکے محفوظ مقاماتپر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بدھ کی صبح آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، جہاں ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ آندھرا پردیش میں 50 ہزار اور اڑیسہ میں 48 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیپال اور سری لنکا نے بھی موسمی انتباہ جاری کردیا، سری لنکا میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند اور فوج ہائی الرٹ کردی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...