نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ ،پاکستان کے شیر باز مری نے گولڈ میڈل جیت لیا
کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیربازمری نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں ہونیوالے نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
قومی کھلاڑی شیرباز مری نے سپورٹ کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان نے نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments