جنسی مجرم ایپسٹین سے تعلقات ،ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف خصوصی کونسل مقرر کرنیکا مطالبہ

 جنسی مجرم ایپسٹین سے تعلقات ،ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف خصوصی کونسل مقرر کرنیکا مطالبہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ڈیموکریٹ قانون سازوں نے صدر ٹرمپ کے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی تحقیقات کیلئے خصوصی کونسل مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے 53 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ٹرمپ پر عائد جنسی بدسلوکی کے الزامات دوبارہ اٹھائے ۔ کمیٹی کے سینئر ڈیموکریٹ رکن جیمی راسکن نے محکمہ انصاف پر صدر کو تحفظ دینے کا الزام لگایا۔ڈیموکریٹس نے اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش سے مطالبہ کیا کہ صدر سمیت ایپسٹین کے ممکنہ ساتھیوں اور معاونین کے کردار کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف سے اس اقدام کی توقع کم ہے ۔ایپسٹین 2019 میں زیرحراست مردہ پائے گئے تھے، جبکہ ان کی سابق ساتھی گیلین میکسویل کم عمر لڑکیوں کی جنسی سمگلنگ میں معاونت کے جرم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...