بنگلہ دیش:خسرے کے بعد خناق کالی کھانسی اور پولیو پھیلنے کا خدشہ

بنگلہ دیش:خسرے کے بعد خناق  کالی کھانسی اور پولیو پھیلنے کا خدشہ

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا سے 1200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے بعد ماہرین نے خناق، کالی کھانسی اور پولیو کی وباؤں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ملک میں حفاظتی ٹیکوں کا نظام کمزور ہوچکا ہے ، جبکہ صرف 82 فیصد بچوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین لگانے والے عملے کی 40 فیصد اسامیاں خالی ہیں۔ حکام کے مطابق مارچ سے اب تک خسرے کے 2 لاکھ 20 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...