لندن :مشہور آکسفورڈ سٹریٹ کا نصف حصہ ٹریفک کیلئے بند
لندن(اے ایف پی)برطانوی دارالحکومت کی مشہور آکسفورڈ سٹریٹ کا تقریباً نصف حصہ پیر سے مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کر دیا گیا۔
میئر صادق خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاروبار اور خریداری کو فروغ دینا اور سڑک کو ماحول دوست بنانا ہے۔ آکسفورڈ سٹریٹ پر سالانہ 3 ارب10کروڑ پاؤنڈ کی خریداری ہوتی ہے، تاہم آن لائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان سے کاروبار متاثر ہوا۔ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں باقی حصہ بھی گاڑیوں کیلئے بند کیا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments